شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو
شہباز شریف کے خلاف جو کیسز ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے۔فائل فوٹو

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے اہم تنازع ختم کرنے کی ٹھان لی

ملک میں رمضان المبار ک کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جو کہ پہلے روزے کا باقاعدہ اور باضاطہ اعلان کرے گی تاہم اس دوران کئی قسم کے تنازعات بھی جنم لیتے تھے جس کے سد باب کیلیے حکومت نے اہم ترین قدم اٹھالیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس میں سپارکو،محکمہ موسمیات اورسائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل ہوں گے ۔

یہ کمیٹی اگلے دس سال کیلیے چاند،عیدین ، محرم اور رمضان سمیت دیگراہم کیلنڈرز جاری کرے گی،اس سے ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم ہو گا ۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کہ ملک کیسے چلنا ہے مولانا پر نہیں چھوڑا جا سکتا،اس رو سے پاکستان کا قیام ہی عمل میں نہ آتا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ کہ ملک کیسے چلنا ہے مولانا پر نہیں چھوڑا جا سکتا،اس رو سے پاکستان کا قیام ہی عمل میں نہ آتا۔

انہوں نے کہا کہ تمام بڑے علما تو پاکستان کے قیام کے مخالف تھے اور علماجناح صاحب کو کافراعظم کہتے تھے ۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ آگے کا سفر مولویوں نے نہیں نوجوانوں نے کرنا ہے اورٹیکنالوجی ہی قوم کوآگے لے جا سکتی ہے ۔