پی ٹی آئی کامریم نواز کا پارٹی عہدہ چیلنج کرنے کا فیصلہ
عدالت سے سزا یافتہ ملزم کو پارٹی عہدہ نہیں دیا جاسکتا۔
مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکڑکی اراضی کی بے نامی دار ہیں۔فائل فوٹو
تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو پارٹی کا نائب صدر بنانے کو بذریعہ رٹ پٹیشن عدالت میں چیلنج کرنے پرغور شروع کردیا۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کے معاملے کو ہر سطح اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کومسلم لیگ ن کا نائب صدر کیسے بنایا جاسکتا ہے، عدالت سے سزا یافتہ ملزم کو پارٹی عہدہ نہیں دیا جاسکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مریم نواز بھی سزا یافتہ ہیں، پارٹی عہدہ نہیں دیا جاسکتا، مریم نواز کو ریفرنس کیس میں سزا معطلی کا عارضی ریلیف ملا ہے،سزا ختم نہیں ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے مریم نواز کے پارٹی عہدہ کے معاملے پر پارٹی رہنمائوں اور وکلا سے مشاورت شروع کردی۔