سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ برطانیہ میں مستقل قیام کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بجٹ پیش ہونے سے قبل پاکستان پہنچ جاﺅں گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاہے کہ بجٹ پیش ہونے سے قبل پاکستان پہنچ جاﺅں گا،برطانیہ میں مستقل قیام کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہاکہ آئندہ چند روز میں میرے میڈیکل ٹیسٹ ہونگے، میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں کی اجازت سے وطن روانہ ہوجاﺅں گا ۔
ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگی کارکنوں کو بدظن کرنے کیلیے میرے بارے میں ایسی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔