منظور وسان نے خوفناک خواب دیکھ لیا

عمران خان کی حکومت2020تک ختم ہوجائیگی۔منظور وسان کادعویٰ

               
May 6, 2019 · اہم خبریں, قومی
منظور وسان کی فائل فوٹو

منظور وسان کی فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نےدعویٰ کیا ہے  کہ عمران خان کی حکومت2020تک ختم ہوجائیگی، اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے کی تمام کوششیں نا کام ہوچکی ہیں۔

منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوتی نظر آرہی ہے ، عمران خان کی حکومت 2020تک ختم ہوجائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ادارے آئی ایم ایف کے حوالے کئے جارہے ہیں، اٹھارویں ترمیم ختم کرنے کی تمام کوشش ناکام ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ  حکومت نے دس ماہ میں آٹھ لاکھ لوگوں کو بیروزگار کیا اورایک سازش کے تحت سندھ کے ترقیاتی کاموں کو بند کیا گیا ہے ۔