مجسٹریٹ کے سامنے اپنا اعترافی بیان قلم بند کرادیا۔فائل فوٹو
مجسٹریٹ کے سامنے اپنا اعترافی بیان قلم بند کرادیا۔

معاملات طے پاگئے،سابق سیکریٹری پانی وبجلی شاہد رفیع رہا

رینٹل پاور کرپشن اسیکنڈل کیس میں سابق سیکریٹری پانی وبجلی شاہد رفیع کو کروڑوں روپے واپسی کی رضامندی پر رہا کر دیا گیا ہے۔

رینٹل پاور کرپشن اسیکنڈل میں نیب تحقیقات جاری ہیں، سابق سیکریٹری پانی وبجلی شاہد رفیع نے کروڑوں روپے رشوت لینے کا اعتراف کر لیا ہے۔ انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا اعترافی بیان قلم بند کرایا۔

اعترافی بیان کے بعد سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف بھی گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ چیئرمین نیب نے شاہد رفیع کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کی تھی۔ اب کروڑوں روپے واپسی کی رضامندی پر انھیں رہا کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شاہد رفیع نے وعدہ معاف گواہ بنتے ہوئے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف اور آزاد کشمیر کے سابق صدر راجا ذوالقرنین کے بیٹے بابر ذوالقرنین کے خلاف بیان قلمبند کرانے پر رضامندی ظاہر کر دی تھی۔

شاہد رفیع نے بیان میں کہا کہ وہ اعترافی بیان قلمبند کرانے اور سب حقائق بتانے کو تیار ہیں جس کے بعد احتساب عدالت نے شاہد رفیع کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کر لی۔