معاہدے کے تحت یکم جنوری اور یکم جولائی کو فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔فائل فوٹو
معاہدے کے تحت یکم جنوری اور یکم جولائی کو فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔فائل فوٹو

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 34 بھارتی ماہی گیر گرفتار

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے غیرقانونی طور پر پاکستان کی سمندری حدود میں مچھلیاں پکڑنے والےچونتیس بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔

حکام نے ہم نیوز کو بتایا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی  ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ماہی گیروں کی چھ کشتیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔

کارروائی میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں نے حصہ لیا۔

گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈاکس پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیاہے۔

یاد رہے 28اپریل کو پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 60 بھارتی ماہی گیروں کو رہا بھی کردیا تھا۔

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے بھارتیوں کو ڈسڑکٹ جیل ملیر سے رہا کیا گیا، انہیں سخت سیکییورٹی میں کینٹ اسٹیشن لایا گیا جہاں سے وہ لاہور پہنچ کر بھارت روانہ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے رواں سال اب تک تین سو بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیاجاچکا ہے۔

واضح رہے کہ پلوامہ واقعہ کے بعد بھارت کی جیلوں میں قید دو پاکستانیوں کو تشدد کر کے شہید کر دیا گیا اور لاشیں واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان بھیجی گئیں۔ کراچی کے نورالامین کی میت 5 اپریل کو پاکستان کے حوالے کی گئی جب کہ شاکر اللہ کی میت دو مارچ کو پاکستان کے حوالے کی گئی تھی۔