نوازشریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے۔فائل فوٹو
نوازشریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے۔فائل فوٹو

کوٹ لکھپت جیل کا عملہ نواز شریف کو لینے جاتی عمرہ پہنچ گیا

کوٹ لکھپت جیل کا عملہ نواز شریف کو لینے جاتی عمرہ پہنچ گیاہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی ساتھ ہے ۔

نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی مدت پوری ہونے کے بعد کوٹ لکھپت جیل کا عملہ سابق وزیر اعظم نواز شریف جیل منتقل کرنے کیلیے لینے جاتی امراپہنچ گیاہے ۔

جاتی امراکے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ بم ڈسپوزل کاعملہ بھی جاتی امراپہنچ چکاہے۔

واضح رہے کہ 26 مارچ کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کو 6 ہفتوں کیلیے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کی ضمانت میں توسیع اور بیرون ملک علاج کیلیے جانے کی درخواستیں مسترد کردیں تھیں،نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی 7 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، انہیں 24 دسمبر 2018کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا تھا۔