اسد عمر نے وزیراعظم کے کہنے پر وزارت خزانہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔فائل فوٹو
اسد عمر نے وزیراعظم کے کہنے پر وزارت خزانہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔فائل فوٹو

وزیراعظم سے اسد عمر کی ملاقات،کابینہ میں واپسی کی پیش کش

وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے ملاقات کی ہے جس میں ان کی وفاقی کابینہ میں واپسی سے متعلق امور پرغور کیا گیا۔

نجی  ٹی وی مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے اسد عمر کو ایک بار پھر وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی پیشکش کی ہے۔تاہم ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آئی کہ اسد عمر کو کونسی وزرارت کی پیشکش کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسد عمر نے وزیراعظم کے کہنے پر وزارت خزانہ سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد عمران خان نے انہیں وزارت پیٹرولیم کی پیشکش کی تھی تاہم فوری طور پراسد عمرنے کوئی بھی وزارت لینے سے انکار کردیا تھا اور وہ اسلام آباد چھوڑ کر کراچی چلے گئے تھے۔

گزشتہ دنوں اسد عمر نے ریلیکس ہونے کے لیے پہاڑوں کا رخ کیا تھا جہاں سے انہوں نے اپنی تصویریں بھی سوشل میڈ یا پر شیئر کی تھیں۔