محکمہ داخلہ پنجاب کےاحکامات موصول ہونےکےبعدجیل حکام نے نوازشریف کووصول کرلیا۔فائل فوٹو
محکمہ داخلہ پنجاب کےاحکامات موصول ہونےکےبعدجیل حکام نے نوازشریف کووصول کرلیا۔فائل فوٹو

نواز شریف کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے

نواز شریف کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے،محکمہ داخلہ پنجاب کےاحکامات موصول ہونےکےبعدجیل حکام  نے نوازشریف کووصول کرلیا،ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جیل حکام کو احکامات بذریعہ فیکس بھجوائے گئے تھے۔اس سے جیل مینول کےمطابق کوٹ لکھپت جیل کالاک اپ بندکردیاگیاتھا۔

اس سے قبل نواز شریف جیل  جانے کیلیے کے لیے جاتی امرا سے ریلی کی صورت میں روانہ ہوئے تھے،مریم نواز اور حمزہ شہبازاورکارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔

حمزہ شہباز نے گاڑی ڈرایئوکی ،نواز شریف فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے،جبکہ مریم نواز پچھلی سیٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں، کارکنوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، نواز شریف کے حق میں پرجوش نعرے لگا رہے تھے۔

مسلم لیگی رہنما محمد زبیر ، طلال چوہدری اور دیگر قیادت بھی گاڑی کی چھت پرموجود رہی،کارکن نواز شریف کی گاڑی پر پھول نچھاور کرتے رہے ۔

اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کے لیے مسلم لیگ نون کے رہنما ؤں نے جیل کے راستے میں مختلف جگہوں  پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے نواز شریف کی جیل منتقلی آرڈرکی تعمیل کروالی تھی، آرڈر کی تعمیل نواز شریف کے سیاسی مشیر آصف کرمانی کی جانب سے کی گئی۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے نواز شریف کی جیل منتقلی کے آرڈر کی تعمیل کرالی ، آرڈر کی تعمیل نوازشریف کے سیاسی مشیر سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کی ۔ جیل منتقلی آرڈر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کاحوالے دیاگیا تھا۔

دوسری جانب مسلم لیگ نے رہنماﺅں پرویز رشید اور شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت بیمار قیدی سے خوفزدہ ہے ، حکومت خود ہی چلے جائے ورنہ لوگ اٹھا کر باہر پھینک دیں گے ۔

جاتی عمرہ میں آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ حکومت بیمار قیدی سے سے خوفزدہ ہے ، حکومت نے عوام کی خدمت نہیں کی ، اس لیے عوام قیدی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے،اس سے پہلے کہ لوگ اٹھا کر باہر پھینک دیں،حکومت کوخود ہی چلے جانا چاہیے ۔