وزیراعظم عمران خان 19دسمبر کوملائیشیا جائیں گے۔فائل فوٹو
وزیراعظم عمران خان 19دسمبر کوملائیشیا جائیں گے۔فائل فوٹو

عمران خان کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم عمران خان کا بروز بدھ 8 مئی کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اپوزیشن سے کیسے نمٹنا ہے؟ مہنگائی اور سیاسی تنقید کا جواب کس طرح دینا ہے؟ اس حوالے سے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان کو حکمت عملی سے آگاہ بھی کریں گے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی صبح دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم میں ہوگا جس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اتحادیوں کو بھی بلا لیا گیا ہے۔ بجٹ اجلاس سے قبل بھی اتحادیوں اور پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

اپوزیشن سے کیسے نمٹنا ہے؟ مہنگائی اور سیاسی تنقید کاجواب کیسے دینا ہے؟ وزیراعظم اس بارے میں بھی پارٹی رہنماؤں کو واضح کریں گے۔