مخیر حضرات مالی حیثیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے فطرہ ادا کریں۔فائل فوٹو
مخیر حضرات مالی حیثیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے فطرہ ادا کریں۔فائل فوٹو

مفتی منیب الرحمن نے صدقہ فطر، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کر دیا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے صدقہ فطر، فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کر دیا ہے۔

فطرہ گندم کا آٹا 2 کلو یا اس کی قیمت 100 روپے، فدیہ صوم 30 یوم 3000 روپے، کفارہ صوم برائے 60 مساکین 6000 روپے اور کفارہ قسم 1000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

فدیہ صوم 30 یوم 12000 روپے، کفارہ صوم برائے 60 مساکین 24000 روپے اورکفارہ قسم 4000 روپے، کھجور 4 کلوگرام یا اس کی رقم 1600 روپے مقرر کی گئی ہے۔

فدیہ صوم 30 یوم 48000 روپے، کفارہ صوم برائے 60 مساکین 96000 روپے اور کفارہ قسم 16000 روپے، کشمش 4 کلوگرام یا اس کی رقم 1920 روپے اس سال مقرر ہے۔

فدیہ صوم 30 یوم 57600 روپے، کفارہ صوم برائے 60 مساکین 1,15,200 روپے اور کفارہ قسم 19200 روپے جبکہ پنیر 4 کلوگرام یا اس کی رقم 2940 روپے مقرر کی گئی ہے۔

فدیہ صوم 30 یوم 88200 روپے، کفارہ صوم برائے 60 مساکین 1,76400 روپے اور کفارہ قسم 29400 روپے جبکہ گندم کے حساب سے یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم سے کم رقم ہے۔

جن حضرات کو اللہ تعالیٰ نے رزق میں کشادگی عطا کی ہے اور وافر دولت سے نوازا ہے، وہ اپنی مالی حیثیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے جَو یا کھجور یا کشمش یا پنیر کے حساب سے فطرہ، فدیہ اور کفاراتادا کریں تاکہ نعمتِ مال کا تَشکّر بھی ہو اور نادار طبقات کی بھی ضروریات پوری ہوں۔