چھ اور سات مئی کی درمیانی رات آسیہ مسیح اسلام آباد سے کینیڈ ا روانہ ہوئی۔فائل فوٹو
چھ اور سات مئی کی درمیانی رات آسیہ مسیح اسلام آباد سے کینیڈ ا روانہ ہوئی۔فائل فوٹو

توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی بیرون ملک چلی گئی

توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی بیرون ملک چلی گئی۔

ذرائع کے مطابق توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی پاکستان سے باہر چلی گئی ہے اور اس کے کینیڈا منتقل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی آزاد شہری ہے اور وہ اپنی مرضی سے ملک چھوڑگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چھ اور سات مئی کی درمیانی رات آسیہ مسیح اسلام آباد سے کینیڈ ا روانہ ہوئی اور اب وہ کینیڈا پہنچ چکی ہے ۔

مغربی ممالک کی طرف سے پاکستان پر بہت دباﺅ تھا اورآسیہ مسیح کے مسئلے کو ایک انسانی حقوق کامسئلہ بناکر پیش کیا جارہا تھا لیکن اب آسیہ بی بی کو ریاست پاکستان کی جانب سے کینیڈا جانے سے عالمی برداری کو یہ مثبت پیغام گیاہے کہ کورٹ سے رہائی کے بعد آسیہ مسیح پر کوئی دباﺅ نہیں تھا اور وہ اپنی مرضی سے پاکستان چھوڑ کر کینیڈا منتقل ہوگئی ہے

آسیہ مسیح پر الزام تھا کہ اس نے جون 2009 میں ایک خاتون سے جھگڑے کے دوران حضرت محمد ﷺ کی شان میں توہین آمیزجملے استعمال کیے تھے۔

واضح رہے آسیہ بی بی کو توہین رسالت کے الزام میں 2010 میں لاہور کی ماتحت عدالت نے سزائے موت سنائی تھی، لاہور ہائی کورٹ نے بھی آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی جس کے بعد ملزمہ نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی۔

گزشتہ ماہ 31 اکتوبرکو سپریم کورٹ نے سزا کالعدم قراردے کرآسیہ بی بی کورہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔