مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کو مہنگائی پر بات کرنے نہیں دی گئی تو ایوان کو بھی نہیں چلنے دیں گے۔
پارلیمنٹ کے باہر ن لیگی رہنمائوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشا نہ بنایا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسپیکر اپنے رویے سے اپنا اعتماد کھو چکے ہیں، ہم بھیک نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر سے درخواست ہے آپ پر پریشر ہے، اس لیے استعفی دے دیں۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خواجہ آصف کو خطاب کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کی ڈائس کا گھیرائو بھی کیا۔