چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال پر چند اہم ترین ریفرنسز واپس لینے کیلیے دباﺅ ڈالے جانے کاانکشاف ، چیئر مین نیب نے تصدیق کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیب پر چند اہم ترین ریفرنسز واپس لینے کیلیے دباﺅڈالا جارہاہے ، چیئرمین نیب پر دباﺅ ہے کہ وہ متعلقہ ریفرنسز واپس لیں لیکن چیئرمین نیب دباﺅ پس پشت ڈالتے ہوئے فرائض نبھارہے ہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چند تصاویرجاری کی گئیں جن کو سوشل میڈیا پر بڑی مہارت سے تیار کیا گیاہے ۔
چیئرمین نیب سے رابطہ کیا گیاتو ان کی جانب سے بتایا گیا کہ ان اطلاعات میں صداقت ہے لیکن انہوں نے ان اطلاعات پر تبصرے سے گریز کیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ وہ اللہ تعالیٰ اورنبی کریم ﷺ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے ۔