پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ عوام اس حکومت سے سخت مایوس ہوچکے ہیں، وہ دن دورنہیں جب لوگ حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہوں گے ، وزیراعظم اور وزراکو پتہ ہی نہیں کہ عوام میں کتنا غصہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی تقریرپر ردعمل میں شیری رحمان نے کہاہے کہ عوام اس حکومت سے سخت مایوس ہوچکے ہیں، وہ دن دورنہیں جب لوگ حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت معاشی اعتبار سے بھی ناکام ترین حکومت ہے ،حکومت سے مہنگائی پر سوال کیاجائے توحکومت کی جانب سے تاریخ پڑھانی شروع کردی جاتی ہے ۔
ان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف کوملکی خزانے کی چابیاں تھمائیں گے تو پھر مہنگائی کا ہونانا گزیر ہے ، مہنگائی کا سارا الزام پچھلی حکومتوں پر دھر کر انقلابی حکومت اپنی نااہلی چھپانہیں سکتی ، اس حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے مہنگائی میں چھ فیصد اضافہ ہواہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزراءکو پتہ ہی نہیں کہ عوام میں کتنا غصہ ہے،اس یوٹیلیٹی اسٹورخالی اور سستا بازار مہنگا بازار بن چکا ہے ۔