امریکی ریاست جارجیا میں عمران خان کی تعریف۔قرارداد منظور

قرارداد میں وزیراعظم عمران خان کی خطے میں امن کوششوں،مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان باہمی احترام کو فروغ دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

               
May 10, 2019 · قومی
امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی غیر ملکی سربراہ حکومت کی تعریف و توصیف میں قرارداد منظور کی گئی ۔فائل فوٹو

امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی غیر ملکی سربراہ حکومت کی تعریف و توصیف میں قرارداد منظور کی گئی ۔فائل فوٹو

امریکی ریاست جارجیا میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف میں قرارداد منظور کرلی گئی۔

قرارداد میں وزیراعظم عمران خان کی خطے میں امن کی کوششوں اور مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان باہمی احترام کو فروغ دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی غیر ملکی سربراہ حکومت کی تعریف و توصیف میں قرارداد منظور کی گئی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کے چھ ارکان اوردو سینیٹرز نے قرار داد پیش کی جبکہ جارجیا کی ریاستی اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔