اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے پاک ایران پائپ لائن منصوبے سے دستبرداری کے اعلان کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی بول پڑے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم نے ایران پر عالمی پابندیوں کے باوجود ایران سے گیس پائپ لائن پراجیکٹ شروع کیا کیونکہ ہم نے پاکستان کو ترجیح دی لیکن وفاقی حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن مکمل منصوبہ نہیں کر رہی، انہوں نے لکھا کہ حکومت ایک بار پھر عالمی دباو کے آگے جھک گئی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ قیادت کی کمزوری کی قیمت عوام بھاری گیس بلوں کی مد میں ادا کر رہے ہیں۔