لاہور : ملک کے سرکاری اسپتالوں کو نجی اسپتالوں کے معیار کے برابر لایا جائے گا، شوکت خانم میں ہر مریض ڈاکٹرز کیلئے وی آئی پی ہوتاہے،پاکستان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں یہی کلچر لے کر آئیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شوکت خانم اسپتال میں 80 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے، یہاں ہر مریض ڈاکٹر کیلئے وی آئی پی ہوتاہے۔ پاکستان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں یہی کلچر لے کر آئیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ سرکاری اسپتالوں کی بہتری میں کسی رکاوٹ کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کا سسٹم تبدیل کرنے سے حالات بہترہوں گے،سرکاری اسپتالوں کو نجی اسپتالوں کے معیار کے برابر لایا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ سرکاری اسپتالوں میں بہتری اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک سزا اور جزاکانظام نہیں لایا جاتا، اچھے ڈاکٹرزکو بہترین تنخواہیں دیں گے۔