راولپنڈی : آئی ایس پی آرکی جانب سے عوام الناس کے نام اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے یہ پیغام سوشل میڈیا پر جعلی تھریٹ الرٹس کے حوالے سے جاری کیا گیا ہے،
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ تھریٹ الرٹ سے متعلق سوشل میڈیا کی اطلاعات پر کان نہ دھریں ،
آئی ایس پی آر نے ایسے کوئی تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیے ۔ سوشل میڈیا پر پراپیگنڈے کا مقصد لوگوں کو وسوسوں اور شبہات میں مبتلا کرنا ہے، تصدیق کیلئے آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس دیکھے جاسکتے ہیں ۔