نیب نے آصف زرداری کو 16مئی کو ایک بار پھر طلب کرلیا
آصف زرداری نے پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے 15 روز کی مہلت مانگی تھی،نیب نے انکار کردیا۔
سابق صدر اور شریک ملزم 29 جون کو عدالت کے روبرو پیش ہوں۔فائل فوٹو
نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کو 16 مئی کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو 16 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کردی، آصف زرداری کو 16 مئی کو نیب اولڈ ہیڈکوارٹر پیش ہونے کا کہا گیا ہے جب کہ انہیں ہریش کمپنی کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
اس سے قبل نیب نے آصف علی زرداری کو 9 مئی کو طلب کیا تھا لیکن آصف علی زرداری نے پیش ہونے سے معذرت کرتے ہوئے 15 روز کی مہلت مانگی تھی تاہم نیب نے 15 روز کی مہلت دینے سے انکار کردیا۔