خودکش حملہ آور کی شناخت صادق اللہ مہمند کے نام سے ہوئی۔فائل فوٹو
خودکش حملہ آور کی شناخت صادق اللہ مہمند کے نام سے ہوئی۔فائل فوٹو

داتا دربار دھماکہ۔ملزم کا سہولت کار گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے ذیشان نامی شخص کو حراست میں لے لیا جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ داتا دربار دھماکے کے ملزم کا سہولت کار ہے۔

داتادربار دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد دھماکے میں شہداکی تعداد 13 ہوگئی۔

سی ٹی ڈی نے گوجرانولہ کے علاقے ایمن آباد میں ملزم ذیشان کو اس کے گھر سے حراست میں لیا، جس پر داتا دربار حملے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

دوسری جانب گرفتاری سے پہلے ذیشان نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اس کی کریانے کی دکان ہے اور اس کا دہشت گرد حملے سے کوئی تعلق نہیں۔

مبینہ سہولت کار کا کہنا تھا کہ دھماکے کے وقت وہ دربار کے اندر موجود تھا اور ڈر کے باہر بھاگا، ویڈیو میں دیکھ کر اسے حملہ آور کا سہولت کار سمجھا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق داتادربار دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے بعد شہداکی تعداد 13 ہوگئی۔

پاکپتن کا رہائشی 18 سالہ طاہر اسلم دھماکے میں زخمی ہوا تھا اور میوہسپتال میں زیرعلاج تھا،تاہم دوران علاج ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج چل بسا۔نوجوان کی میت آبائی شہر روانہ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ 8 مئی کی صبح داتا دربار کے باہر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔