جب تک بیٹے قربان کرنے والی مائیں موجود ہیں ،کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔آرمی چیف
ان ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی قربانی کی بدولت ہم آج اس مقام تک پہنچے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ
May 12, 2019 · قومی
مادر وطن کے دفاع کیلیے مکمل طور پرتیارہیں۔فائل فوٹو
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جب تک وطن پر بیٹے قربان کرنے کا حوصلہ رکھنے والی مائیں موجود ہیں، اس ملک کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کی ماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ان ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی قربانی کی بدولت ہم آج اس مقام تک پہنچے ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ جب تک وطن پر بیٹے قربان کرنے کا حوصلہ رکھنے والی مائیں موجود ہیں، اس ملک کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔