پولیس کاہر سپاہی سراٹھا کر چل رہاہے۔فائل فوٹو
پولیس کاہر سپاہی سراٹھا کر چل رہاہے۔فائل فوٹو

چوہدری نثار ن لیگ میں ایکٹو ہوگئے ہیں۔شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ چوہدری نثار ن لیگ میں ایکٹو ہوگئے ہیں ، ان کی جانب سے لاہور کے کچھ لوگوں سے ملاقاتیں کی گئی ہیں ، اس وقت کوئی تیسرا بلاک ن لیگ سے نکل رہاہے تو میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہونے جارہاہے ، ایمنسٹی اسیکم جلد لائی جائیگی ۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی قیادت حکومت سے این آر لینا چاہتی ہے لیکن عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے، حکومت چھوڑسکتے ہیں ، ہمیں خطرہ بیروز گاری اور اقتصادی بحران سے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چودھری نثار ن لیگ میں ایکٹو ہوگئے ہیں ، ان کی جانب سے لاہور کے کچھ لوگوں سے ملاقاتیں کی گئیں ہیں ، اس وقت کوئی تیسرا بلاک ن لیگ سے نکل رہاہے تو میں کچھ کہہ نہیں سکتا ۔

شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ جیل آصف زرداری کا سسرال ہے ، دوسرے لوگ ڈرے ہوئے ہیں ، معاشی بحران آصف زرداری اور نواز شریف نے پیدا کیاہے ، ان لوگوں کا عمران خان سے کوئی مقابلہ نہیں، زرداری حساس معاملات پر بلاول سے بلواتے اور خود خاموش رہتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف نے نواز شریف کوپھنسوا دیاہے ، میں نے پہلے کہا تھا کہ شہباز شریف کی ڈیل اورڈھیل چل رہی ہے ، شہباز شریف نواز شریف سے دس ہاتھ آگے ہیں ، دونوں بھائی برصغیر کے بہت بڑے ڈاکو ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن زندگی بھر سیاستدانوں کواستعمال کرتے رہے لیکن اب پہلی بار سیاستدان مولانا فضل الرحمن کو استعمال کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دن کومشرف پر تنقید اور رات کوان سے ملاقات کیا کرتے تھے ، شہباز شریف لندن گئے اور ابھی تک نہیں آئے ، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ واپس نہیں آئیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ روز بروز حکمرانی میں عمران خان کا کنٹرول بڑھتا جاہاہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمارے لئے خطرہ نہیں ہیں ، ان میں سے کوئی تیسرا بلاک نکل آیا تو اس بارے میںمیں کچھ نہیں کہہ سکتا ، صدارتی نظام کی باتیں ملک توڑنے کے مترادف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک مہنگائی کےخلاف چلانی چاہئے ، لندن جانے کیلئے نہیں چلانی چاہیے ۔