وزارت پارلیمانی امور نے معاملے پر صدر مملکت کو سمری بھیج دی ۔فائل فوٹو
وزارت پارلیمانی امور نے معاملے پر صدر مملکت کو سمری بھیج دی ۔فائل فوٹو

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلیے آئینی ترمیمی بل کی تحریک منظور

قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلیے آئینی ترمیمی بل کی تحریک منظورکرلی گئی،ن لیگ نے بل کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،جس میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلیے آئینی ترمیمی بل کی تحریک پیش کی گئی ،تحریک مخدوم سمیع الحسن گیلانی نے پیش کی،جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلیے آئینی ترمیمی بل کی تحریک منظور کر لی جبکہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے پر اپوزیشن تقسیم ہو گئی۔

مسلم لیگ نے جنوبی پنجاب صوبہ تحریک کی مخالفت کردی،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی حامی ،ن لیگ کے ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا،احتجاجی ارکان کاکہناتھا کہ ن لیگ بہاولپوراور جنوبی پنجاب 2 صوبے چاہتی ہے۔