بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے اہم بازار میں دھماکہ کے نتیجے میں4 پولیس اہلکارشہید،دو پولیس اہلکاروں سمیت12 افراد زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں منی مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ پولیس کی موبائل کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 4پولیس اہلکار شہید اور2 اہلکاروں سمیت12افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی دور دور تک سنی گئی،قریبی عمارتوں اورگاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئےجب کہ پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اورامدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں،زخمیوں کوفوری طوراسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ تین روز قبل بلوچستان کے اہم ترین شہر گوادر میں پی سی ہوٹل پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوئے تھے۔