حالیہ کشید گی میں پاک فوج کی گولہ باری سے بھارت کا بھاری نقصان ہوا تھا۔فائل فوٹو
حالیہ کشید گی میں پاک فوج کی گولہ باری سے بھارت کا بھاری نقصان ہوا تھا۔فائل فوٹو

 بھارت کا جنگی بخاراتر گیا۔پاکستان سے گولہ باری بند کرنے کی درخواست

بھارت کا جنگی بخاراتر گیا، ہوش ٹھکانے آنے لگے اور اب اس نے بھاری فوجی نقصان کے بعد پاکستان سے ایل او سی پر آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست کردی ہے۔

پاک فوج کے بھر پور جواب کے بعد جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ہوش ٹھکانے آنے لگے ہیں، ذرائع کے مطابق بھارت نے پاک فوج سے آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست کی ہے، حالیہ کشید گی میں پاک فوج کے فائر سے بھارت کا بھاری نقصان ہوا تھا جب کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی ان نقصانات کا ذکر کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو آرٹلری گولہ باری سے بھارت کے 34 جوان ہلاک ہوئے تھے، بھارت کو تمام گن پوزیشن بھی تبدیل کرنا پڑی تھیں، پاکستان نے دو بھارتی جہاز بھی گرائے تھے۔

واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں خودکش حملے میں 46 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ بھارت نے اس حملے کا الزام بھی پاکستان پر لگایا تاہم پاکستان نے اس الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دے گا اور جب بزدل دشمن نے پاکستان پر جارحیت کی کوشش کی تو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے 2 طیارے مار گرائے تھے۔