سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز ن لیگی رہنما امیر مقام کے بیٹے کی ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار پر میدان میں آ گئے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کے ہاتھوں امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی مخالفین کی ایماپر کی گئی ہے اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔
مریم نواز کا کہناتھا کہ تمہیں پشاور میٹرو میں اربوں کی کرپشن کسی کو نظر نہیں آتی ؟ فکرنہ کروتمہارا یوم حساب بھی قریب ہے ، ہمارے خلاف تو کچھ نہیں نکلا ، تمہارے خلاف تو انبار لگے پڑے ہیں ۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے امیر مقام کے بیٹے کو خزانے کو دو ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے کہ منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہوا۔