بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔فائل فوٹو
بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔فائل فوٹو

کیا عمران خان کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم حلال ہے۔شاہد خاقان عباسی

رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم حرام اورعمران خان کی حلال ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کابینہ سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری پرحکومت کو شدید تنقید کا نشانا بناتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم حرام اور عمران خان کی حلال ہے،عمران خان کی کرپشن حلال جب کہ کسی اور کا کام ٹھیک نہ ہونا حرام ہے

انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے مسلم لیگ (ن) کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم بری اورآج عمران خان کی ٹھیک ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب ہم ایمنسٹی اسکیم لائے توعمران خان اوراسد عمر نے لعنتیں بھیجیں،  ہماری ایمنسٹی اسکیم اصلاحاتی پیکیج تھا، ہر سال ایمنسٹی اسکیم نہیں لائی جاتی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی انتقام میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، پہلے نیب تھی اب ایف آئی اے بھی سامنے آئی ہے، حکومتی ادارے سیاسی انتقام کے لیے استعمال ہورہے ہیں، حکومت سے مل جائیں تو چوری معاف ہوجاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امیر مقام کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے جب کہ این ایچ اے کی طرف سے غیر معیاری کام کی کوئی شکایت نہیں آئی، امیر مقام کے بیٹے کی کمپنی پر جو الزام لگا وہ 3 کروڑ سے کم ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو ادارے کرپشن کے خلاف کام کرتے ہیں ان کو آپ سیاسی انتقام کے لیے استعمال کررہے ہیں، کرپشن اگر ہے تو بی آر ٹی منصوبے میں ہے جو نظر آتی ہے۔