پاکستان میں ایک بار پھرسونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث فی تولہ سونا 70 ہزار700 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 1298 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان کی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے جہاں فی تولہ سونا 700روپے مہنگا ہو کر70 ہزار700 روپے کا ہوگیا۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت 60 ہزار614 روپے ہوگئی ہے۔پاکستان کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 880 روپے ہے۔