ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

عمران خان نے تحریک انصاف کے 18اکاﺅنٹس کو ایمنسٹی دیدی

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف کے پکڑے گئے 18اکاﺅنٹس کو ایمنسٹی دیدی ہے

عمران خان سے آئی ایم ایف پر تو خود کشی نہ ہوئی لیکن ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر بھی یوٹرن لے لیاہے۔

حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پرردعمل میں مریم اورنگز یب نے کہاکہ عمران صاحب اتنے نا لائق ہیں کہ مسلم لیگ ن کی ایمنسٹی ساکیم کی نقل کرنے میں نو ماہ کاعرصہ لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے آئی ایم ایف پر تو خود کشی نہ ہوئی لیکن ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر بھی یوٹرن لے لیاہے ،عمران صاحب ن لیگ کی ایمنسٹی حرام اور آپ کی نقل کی گئی ایمنسٹی حلال ہے،آپ ہمارے منصوبوں اور اسکیمز کی نقل اتاررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ علیمہ باجی کیلیے بڑی خوشخبری ہے کہ سارالوٹا ہوامال اورجائیدادیں حلال ہوگئی ہیں جس ایمنسٹی سے علیمہ باجی نے فائدہ لیا، اس میں اوراس میں کیافرق ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحریک انصاف کے پکڑے گئے 18اکاﺅنٹس کو ایمنسٹی دیدی ہے ،ٹیکس ایمنسٹی پرعمل در آمد کیلiے نوازشریف اور ان کی ٹیم جیسی صلاحیت چاہیے ۔