پنجاب اسمبلی کی 3 قائمہ کمیٹیوں کے چئیرمینوں کا چناؤ ہونا تھا۔فائل فوٹو
پنجاب اسمبلی کی 3 قائمہ کمیٹیوں کے چئیرمینوں کا چناؤ ہونا تھا۔فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی پبلک اکائونٹس کی چیئرمین شپ کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار

قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کے آج انتخاب کے موقع پر ن لیگ نے بائیکاٹ کر دیا۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، پبلک پراسکیوشن، ریونیو کے چیئرمین آج منتخب ہونا تھے۔ مسلم لیگ ن کا مطالبہ ہے کہ حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنایا جائے۔

پنجاب اسمبلی پبلک اکاونٹس کی چیئرمین شپ کے معاملے پرحکومت اوراپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، حمزہ شہباز کو چئیرمن پی اے سی نہ بنانے پر ن لیگ حکومت سے ناراض ہے جس کے باعث مسلم لیگ ن نے آج ہونے والے قائمہ کمیٹیوں کے چئیرمنوں کے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔

پنجاب اسمبلی کی 3 قائمہ کمیٹیوں کے چئیرمینوں کا آج چناؤ ہونا تھا جن میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ،پبلک پراسکیوشن اور ریونیوشامل ہیں۔ مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کو چئیر مین پی اے سی بنائے جانے تک تمام کمیٹیوں کے الیکشنز کا بائیکاٹ کردیا۔ ن لیگ کا موقف ہے کہ جب تک حمزہ شہباز کو چیئرمین پی اے سی نہیں بنایاجاتا کمیٹیوں کے انتخابی عمل کاحصہ نہیں بنیں گے۔