قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مہلت کی درخواست منظور کرلی ہے اور انہیں 24 مئی کو پھر طلب کیا گیا ہے۔
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو کو 24 مئی کو طلب کرلیا ہے، چئیرمین پیپلز پارٹی نے مہلت کی درخواست دی تھی جسے منظورکرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیا کہ وہ مصروفیات کی وجہ سے آج پیش نہیں ہوسکتے اور ایک ہفتے کی مہلت دی جائے۔
نیب نے بلاول بھٹو کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں دوبارہ 24 مئی کو طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے نیب نے بلاول کو پارکلین کیس میں آج طلب کیا تھا تاہم بلاول بھٹو نے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ 17 مئی کو پیش نہیں ہوں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے بذریعہ خط نیب کو مطلع کیا تھا کہ طلبی کا نوٹس تاخیر سے وصول ہوا لہـذا 17 مئی کو پیش ہونا ممکن نہیں۔
سندھ حکومت کے مشیراطلاعات مرتضیٰ وہاب نے بتایا تھا کہ طلبی کا سمن 8 مئی کو جاری ہوا لیکن ہمیں 13 مئی کو ملا لہذا 17مئی کو بلاول بھٹو مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔