ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

عمران صاحب ’حلال‘ ایمنسٹی اسکیم لائے ہیں۔ مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نئی ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے علیمہ باجی کو سلائی مشینوں اور جہانگیر ترین کو مالی اور باورچیوں کے ذریعے کمائی غیر قانونی جائیداد قانونی بنانے کا ایک اور شاندار موقع فراہم کردیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ عمران صاحب ’حلال‘ایمنسٹی اسکیم لائے ہیں تاکہ علیمہ باجی اور جہانگیر ترین اپنی غیر قانونی جائیدادوں کو ایک بار پھر حلال کرالیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے لائی گئی ایمنسٹی اسکیم میں عوامی نمائندے اور ان کے بیوی، بچے، بہن بھائی فائدہ نہیں اٹھا سکتے تھے لیکن پی ٹی آئی کی ’حلال اسکیم‘ میں دانستہ یہ شق نکال دی گئی اور اب عوامی نمائندوں کے بیوی، بچے، بہن بھائی بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں تاکہ علیمہ باجی ایک مرتبہ پھر فیضیاب ہوسکیں۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران صاحب کی ایمنسٹی سے اب سب سے زیادہ وہ اور ان کے دائیں بائیں بیٹھے چور فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے پارلیمنٹ سے ایمنسٹی اسکیم کی تفصیلات چھپائیں کیونکہ اپنی غیر قانونی بے نامی جائیدادیں قانونی کروانی تھیں، عمران صاحب ایمنسٹی اسکیم علیمہ باجی، جہانگیر ترین اور اپنے دوستوں اور وزرا کی سہولت کے لیے لائے ہیں۔