جامشورو کے قریب دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کے بعد امدای کارروائیاں جاری ہیں۔غوطہ خوروں نے دریا سے ایک اور لاش نکال لی، جاں بحق افراد کی تعداد سات ہو گئی۔
دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے بعد غوطہ خور ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، حکام کے مطابق دریا سے بچے کی لاش نکال لی گئی۔
ڈی سی جامشورو کے مطابق ریسکیو، پولیس اور ضلعی انتظامیہ جائے وقوعہ پر موجود ہے، لاپتہ دو بچوں کی تلاش کیلیے آپریشن جاری ہے، کشتی الٹنے سے گیارہ افراد ڈوب گئے تھے۔