اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار سے آگے بڑھایا اور انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جائے،عمران خان
اختیارات کی منتقلی کو مرحلہ وار سے آگے بڑھایا اور انتظامی معاملات کو بہتر اور منظم طریقے سے چلایا جائے،عمران خان

فنڈریزنگ میں پچھلے رمضان کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ مشکل حالات کے باوجود لوگ شوکت خانم کودل کھول کر عطیات دے رہے ہیں، چیئر مین ماﺅزے تنگ نے پاکستان کو ایک عظیم ملک قرار دیا تھا ۔

اسلام آباد میں شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم لاہور کو عالمی سطح کا سرٹیفکیٹ ملا ، اگلے ماہ پشاور کے شوکت خانم ہسپتال کو انٹر نیشنل سرٹیفکیٹ مل جائیگا

انہوں نے کہا کہ  اس وقت پاکستان معاشی طور پر مشکل حالات میں ہے لیکن ہماری قوم کی سب سے بڑی طاقت قربانی کا جذبہ ہے ،لوگ دل کھول کر عطیات دے رہے ہیں، یہ قوم اٹھ جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اشفاق احمد مرحوم جب چائنہ میں چیئرمین ماﺅ کو ملنے گئے اور ان سے ملنے سے لائن میں کھڑے ہوگئے جب ہاتھ ملایا تو چیئرمین ماﺅ نے پوچھا کہ تم کہاں سے ہو تو میں نے بتایا کہ پاکستان سے ہوں تو چیئر مین ماﺅ نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود لوگ شوکت خانم کو دل کھول کرعطیات دے رہے ہیں ، اس دفعہ رمضان میں تین افطاریاں فنڈ ریزنگ کیلیے ہوئی ہیں جن میں پچھلے رمضان کا ریکارڈ ٹوٹ گیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شوت خانم میں 75فیصد مریضوں علاج مفت ہوتاہے ۔