علی محمد مہر 2018 کے انتخابات میں این اے 205 سے آزاد امیدوار کی حیثیث سے کامیاب ہوئے تھے۔فائل فوٹو
علی محمد مہر 2018 کے انتخابات میں این اے 205 سے آزاد امیدوار کی حیثیث سے کامیاب ہوئے تھے۔فائل فوٹو

وفاقی وزیراینٹی نارکورٹکس سردارعلی محمد مہر انتقال کر گئے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیراینٹی نارکورٹکس سردارعلی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے علی محمد مہر کا انتقال خانپورمہرمیں اپنی رہائشگاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

علی محمد مہر 2018 کے انتخابات میں این اے 205 سے آزاد امیدوار کی حیثیث سے کامیاب ہوئے اور بعد ازاں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال پر دکھا اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرخارجہ نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کو بھی ٹیلی فون کیا اور گزشتہ دنوں ان کے بیٹے کے حادثے میں انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر علی محمد مہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے غم زدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کی اور مرحوم علی محمد مہر کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کی دعا کی۔

واضع رہے کہ سردار علی محمد مہر 2002 سے 2004 تک سندھ کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں، 2018 کے انتخابات میں این اے 205 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے اور بعد ازاں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔