وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کے درمیان بشکیک میں غیر رسمی ملاقات ،یہ ملاقات وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے بعد ہوئی ۔
وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اوربھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے ، ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کو نسل اجلاس کے بعد ہوئی ۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سشما سوراج سے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بھارت ایک قدم آگے بڑھائے تو ہم دوقدم آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ آ ج بھی مذاکرات کیلیے تیار ہیں۔
زیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے مجھے کہا کہ مٹھائی لائی ہوں تاکہ آپ کا لہجہ میٹھا ہوجائے ، سشما سوراج کوگلہ تھا کہ ہم کبھی کبھار کڑوا بولتے ہیں،میں نے کہا کہ ہم آج بھی مذاکرات کیلیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سشما سوراج کوگلہ تھا کہ ہم کبھی کبھار کڑوا بولتے ہیں، بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ مٹھائی لیکر آئی ہوں کہ ہم میٹھا بولیں۔اس پر میں نے کہا کہ ہم کڑوی باتیں نہیں کرتے ، آپ کی حرکتیں ہی ایسی ہیں۔
اس سے قبل کرغیز ستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوا جس دوران سشما سوراج اور شاہ محمود قریشی ایک دوسرے کی بغل میں کھڑے تھے تاہم جب گروپ فوٹو کی باری آئی تو بھارتی وزیر خارجہ بوکھلا گئیں۔جب تمام وزرائے خارجہ گروپ فوٹو بنوانے کیلیے کھڑے ہوئے تو اپنے بازو میں شاہ محمود قریشی کو دیکھ کر سشما سوراج بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئیں اور انہوں نے فٹا فٹ اپنی جگہ تبدیل کر لی اور دوسری طرف جا کر کھڑی ہو گئیں۔