آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے میں استحکام کیلیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور خطے کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرآرمی چیف نے کہا کہ جنگ کسی ملک کے مفاد میں نہیں، خطے میں امن کیلیے تمام فریقوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فریقین کو خطے کوجنگ سے بچانے کیلیے اپنی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار اور کوششوں کی تعریف کی۔