نیب کے 3افسران کو فرائض میں غفلت برتنے پرمعطل کر دیاگیا

افسران میں سے دو کا تعلق لاہوراورایک کا تعلق کراچی ہے۔

               
May 24, 2019 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

نیب کے تین افسران کو فرائض میں غفلت برتنے پرمعطل کر دیاگیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیاہے ۔

نیب کے تین افسران کو تین ماہ کیلیے معطل کیا گیاہے جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹراحمد ممتاز باجوہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرعلی ارسلان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرفیصل منظور شمال ہیں۔

افسران میں سے دو کا تعلق لاہوراورایک کا تعلق کراچی ہے۔ نیب کے تینوں افسران کے کیخلاف تاحال انکوائری جاری ہے۔تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان افسران کیخلاف انکوائری کس مرحلے پر ہے۔