عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو
عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو

پی ٹی ایم اور پاک فوج میں جھڑپ پر مریم نواز کا حیران کن موقف

پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) اور پاک فوج کے جوانوں میں ہونے والی جھڑپ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا موقف سامنے آگیا ہے۔

ٹوئٹرپراپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ہر پاکستانی کی جان قیمتی اور اس کا خون مقدس ہے، خون بہے تو حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ محبت، امن اور مفاہمت ہتھیاروں سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں، کیا ہم احتجاج کچلنے اور آوزیں دبانے کی بہت بھاری قیمت ادا نہیں کر چکے؟۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اندرونی طور پر کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، اللہ پاکستان پر رحم کرے ۔ دونوں طرف اگر پاکستان کے بیٹے ہیں تو سیاسی و صحافتی حلقوں سمیت ریاست کے تمام اداروں کو ذمے دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ ایک بار پھر پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے اورتمام زخمیوں کو صحت کاملہ سے نوازے۔

خیال رہے کہ پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروہ نے شمالی وزیرستان کے شہر دتہ خیل میں واقع خرکمر چیک پو سٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میںپاک فوج کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں پی ٹی ایم کے تین کارکن مارے گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔

مذکورہ واقعے کے بعد پی ٹی ایم رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ محسن داوڑ موقع سے فرار ہوگئے۔