پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے حامی اور معصوم کارکنوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ محض چند افراد مزموم مقاصد کی تکمیل کیلیے پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے معصوم کارکنوں کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کسی کو بھی دہائیوں پر مبنی جدوجہد کے ثمرات ضائع نہیں کرنے دیں گے۔
NWTD incident. Innocent PTM supporters / workers need care. Only few are inciting and using them against state institutions for vested agenda. No one will be allowed to undo the gains of decades long national struggle & sacrifices especially of brave Pakistani tribals.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 26, 2019
واضح رہے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنے ساتھیوں سمیت چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہو گئے تھے تاہم جوابی کارروائی میں تین حملہ آور بھی مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ محسن داوڑ اورعلی وزیر کی سربراہی میں ایک گروہ نے خاڑ قمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کا مقصد دہشت گردوں کے مشتبہ سہولت کار کو رہائی دلوانا تھا۔