بی این پی کے سربراہ اورحکومت کے اہم اتحادی سردار اختر مینگل نے بجٹ منظوری میں حکومت کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے ہمارے چھ مطالبات پر 10 ماہ میں عملدرآمد نہیں کیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے حکومت وعدہ پورا کرے گی تو ساتھ دینگے جب تک حکومت ہمارا مطالبہ نہیں مانتی، ہم بھی حکومت کا مزید ساتھ نہیں دینگے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے چھ مطالبات پر 10 ماہ میں عملدرآمد نہ کر سکی، ہم نے چھ نکات دیئے تھے اس پر کمیٹی بھی نہ بن سکی۔ ہم مفت میں حکومت کا بخار لیں اور وہ ہمیں جھنڈی دکھاتے رہیں، ایسا نہیں ہو گا۔