عیدکاتحفہ۔پٹرول فی لٹر 9روپے مہنگا ہونے کا امکان

قیمتوں میں اضافے کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔

               
May 28, 2019 · اہم خبریں, قومی
مذکورہ کارکن کو عدالتی حکم کی بنا پر بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔فائل فوٹو

مذکورہ کارکن کو عدالتی حکم کی بنا پر بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔فائل فوٹو

 یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عید پر حکومت کی جانب سے عوام کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ ملنے والا ہے، اور یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے اور مٹی کا تیل بھی 12 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم کی مشاورت سے ہوگا۔