حکومت نے عیدالفطرپرملک میں 4 دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات منگل 4 جون سے جمعہ 7 جون تک ہوں گی۔
اعلان کردہ نوٹی فکیشن کی روشنی میں ہفتہ وار2 چھٹیاں کرنے والے سرکاری و نجی ادارے کے ملازمین 6 روزعید کی خوشیاں دوبالا کریں گے اور اگر وہ بروز پیر3 جون کو چھٹی کرلیں توان کی تعطیلات یکم جون سے 9 جون تک ہوجائیں گی۔
یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی چار جون کو شوال کا چاند دیکھنے کے لیے بیٹھے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos