میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

قومی سلامتی داؤ پر لگانے والوں کیساتھ رعایت نہیں ہوگی۔فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی داؤ پر لگانے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کر بریفنگ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کچھ شرپسند قبائلی علاقوں میں ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔ اجلاس میں گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ شہید ایف سی اہلکار کے لیے دعا کی گئی۔

انہوں نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ قبائلی افراد کو ورغلا کر جتھے کی شکل میں حملے کے لیے لایا گیا تھا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر بیرونی ایما پر شمالی وزیرستان میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور قبائلی علاقے کے امن کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ پاکستان کے تشخص اور قومی سلامتی کو داؤ پر لگانے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے قبائلی علاقوں میں قیام امن کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔ وزیراعظم نے قبائلی علاقوں میں جا کر عوام کو گلے لگایا اور وہاں کی ترقی کے لیے 102 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے بتایا کہ وفاقی کابینہ میں بچوں کیساتھ زیادتی کے واقعات بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو بچوں میں جنسی تشدد کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات اور بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو سزائے موت دینے کے لیے موثر قانون سازی کی بھی ہدایت کی۔