ایوان صدر نے 81 لاکھ 61 ہزار روپے کے بجلی بقایا جات نہیں دیے۔ فائل فوٹو
ایوان صدر نے 81 لاکھ 61 ہزار روپے کے بجلی بقایا جات نہیں دیے۔ فائل فوٹو

وزیراعظم سیکریٹریٹ، وزیراعظم ہائوس اور ایوان صدر نادہندہ نکلے

وزیراعظم سیکریٹریٹ، وزیراعظم ہاوس اور ایوان صدر بجلی آئیسکو کے نادہندہ نکلے، نجی ٹی وی نے شاہراہ دستور پر بجلی کے بڑے نادہندگان کے بلوں کی نقول حاصل کرلیں۔

وزیراعظم سیکریٹریٹ 4 کروڑ 74 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، وزیراعظم ہائوس کے ذمے آئیسکو کے 61 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، ایوان صدر نے 81 لاکھ 61 ہزار روپے کے بجلی بقایا جات نہیں دیے۔ پارلیمنٹ ہاوس بجلی بل کی مد میں 5 لاکھ 60 ہزار روپے کا نادہندہ ہے، سپیکر ہاؤس کے ذمہ بجلی کے بل کی مد میں 91 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔

رجسٹرار اسلام ہائیکورٹ 85 ہزار، رجسٹرار شریعت کورٹ 80 ہزار روپے کی نادہندہ ہے، وزارت خزانہ نے بجلی بلوں کی مد میں 31 لاکھ روپے ادا نہیں کیے، دوسروں سے ریکوری کرنے والی وزارت توانائی، تجارت 53 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔