وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے احکامات پر ترجمان مقرر کیے جارہے ہیں۔فائل فوٹو
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے احکامات پر ترجمان مقرر کیے جارہے ہیں۔فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے ترجمانوں کی فوج بنا دی

پنجاب حکومت کے ترجمانوں کی تعداد کابینہ سے بڑھ گئی ہے ۔ وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے پنجاب حکومت کے 38 ترجمانوں کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔

وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے احکامات پر ترجمان مقرر کیے جارہے ہیں۔

صمصام بخاری کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، عثمان احمد ڈار، فرخ حبیب، راجا بشارت، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، سمیع اللہ چوہدری، مخدوم ہاشم جواں بخت، مراد راس اور عنصر مجید نیازی پنجاب حکومت کے ترجمان ہونگے۔

اسی طرح راجا ہمایوں یاسر، محمد سبطین، کیپٹن (ر)ہاشم ڈوگر، ڈاکٹر شہباز گل، ڈاکٹر سلمان شاہ بھی پنجاب حکومت کی ترجمانی کرینگے۔

ترجمانوں کی فہرست میں فیاض الحسن چوہان،فیصل حیات، سعدیہ سہیل، مومنہ وحید، مسرت جمشید چیمہ، محمد احمد چٹھہ، شوکت محمود بسرا، محمد عرفان نزیر، ملک محمد اعظم، عثمان سعید بسرا، عاطف چوہدری ،وقار طور، ڈاکٹر زرقاسہروردی ، عائشہ چوہدری اور دیگر بھی شامل ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل رواں سال 18فروری کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  18 شخصیات کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کر نے کا اعلان کیا تھا۔

اس ضمن میں وزارت اطلاعات پنجاب کے اعلامیے کے مطابق ان ترجمانوں میں دس وزراء، تین مشیر، ایک رکن قومی اسمبلی اور تین دیگر افراد شامل ہیں۔

صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، وزیر ہاؤسنگ اینڈ ڈولیپمنٹ میاں محمود الرشید، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، وزیر تعلیم مراد راس کے نام بھی ان افراد میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ سمیع اللہ چوہدری، ہاشم ڈوگر، سبطین خان، ترجمان وزیراعلی شہباز گل، مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری اکرم گجر، فیصل حیات جابوآنہ، ایم این اے میاں فرخ حبیب، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز احمد چوہدری، عثمان ڈار،محمد احمد چٹھا، اور شوکت بسرا کے نام بھی ہیں۔