پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فرار ہونے والے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما محسن داوڑ نے پاک فوج کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مدد مانگ لی۔
پی ٹی ایم اور افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس پاک فوج کے خلاف یک زبان ہوگئے، دونوں نے مل کرپاک فوج کے خلاف بھرپورپراپیگنڈا شروع کردیا جس کا عملی مظاہرہ بدھ کے روزاس وقت دیکھنے میں آیا جب افغان خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے نہ صرف پی ٹی ایم کی کھل کرحمایت کی بلکہ ٹرمپ سے مدد کی اپیل بھی کی۔
این ڈی ایس کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل نے اپنے ایک ٹویٹ میں صدر ٹرمپ کو پیغام دیا ’ محسن داوڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج کو وزیرستان سے نکالا جائے، پشتون تحفظ موومنٹ وزیرستان میں انصاف کے حصول کی جدو جہد کر رہی ہے۔
امریکہ سمیت عالمی برادری اور صدرٹرمپ کو پی ٹی ایم کی کوششوں کی حمایت کرنی چاہیے کیونکہ وہ لوگ چاہتے ہیں کہ شمالی وزیرستان کو دہشتگردوں سے پاک کیا جائے اورامریکہ بھی ایک عرصے سے یہی چاہتا ہے۔
پی ٹی ایم کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے این ڈی ایس کے سابق سربراہ کی مدد کی اپیل کی نہ صرف حمایت کی ہے بلکہ انہوں نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ پاک فوج وزیرستان سے چلی جائے ورنہ کوئی جوان وزیرستان سے زندہ واپس نہیں جائے گا۔