اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو
اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو

نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لاںڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ میگا منی لانڈرنگ کیس کی انوسٹی گیشن میں سابق صدر آصف زرداری مطلوب ہیں۔

نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کی گرفتاری کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا رہے ہیں۔ ان کے وارنٹ گرفتاری 10 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کریں گے۔ ان سے میگا منی لانڈرنگ کیس کی انوسٹی گیشن میں پوچھ گچھ کرنی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 10 جون تک توسیع کر دی گئی تھی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مستقل ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ نیب نے کیس کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرایا۔ عدالت میں نیب کی طرف سے پیش کیے گئے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کا کیا کردار ہے؟ دستاویزات پیش کر دیں، آصف زرداری اور فریال تالپور کے جرم میں کردار پر 3 رپورٹس ہیں۔

وکیل فاروق نائیک ایچ نے نے کہا ہمیں نئی دستاویزات دی گئیں، جواب کیلیے مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نے کہا کیا یہ کوئی سول مقدمہ ہے، جواب پر جواب ہی آتا رہے گا ؟۔