، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں جامع تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔فائل فوٹو
، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں جامع تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔فائل فوٹو

وزیراعظم سے افغان اور مصر کے صدر کی ملاقاتیں

وزیراعظم عمران خان کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک افغان تعلقات پربات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن چاہتا ہے،افغانستان میں امن سے خطے کا امن جڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسائیہ ملک میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی مصر کے صدرعبدالفتح السیسی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تفصیل غور کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں جامع تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم کی ملاقاتیں سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ہوئی جہاں مختلف مسلمان ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔